انوکھے معاشی فیصلے ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل
- تفصیلات
- مفتی فیصل احمد
- مشاہدات: 4992

ایک 25 ہزار ماہانہ کمانے والے ملازمت پیشہ شخص کو اگر بزنس کی سوجھے گی تو وہ کم از کم نفع کی توقع پر ملازمت چھوڑ دے گا؟ اتنی بات تو طے ہے کہ وہ 25 ہزار سے کم نفع پر تو بالکل تیار نہ ہو گا۔ کیونکہ بزنس میں نفع کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔ گویا بزنس میں 25 ہزار کا ملنا ’’رسکی‘‘ Risky ہے، جبکہ ملازمت میں یقینی۔ تو Risky 25 ہزار کے لیے کوئی یقینی 25 ہزار کیوں چھوڑے گا؟ فرض کریں کہ 30 ہزار نفع ہو تو کیا ملازم نوکری چھوڑ دے گا؟ بظاہر وہ نہیں چھوڑے گا، کیونکہ 8 گھنٹے کی ملازمت کے ساتھ وہ یقینا5 ، 10 ہزار کا پارٹ ٹائم کام بھی کر سکتا ہے۔