مارکیٹنگ ریسرچ1
- تفصیلات
- شریک: فقہ المعاملات و ایم بی اے: KIMS، جامعۃ الرشید، کراچی
- مشاہدات: 6926

کسی بھی قسم کی تجارت کی تر قی کے لیے گا ہک کو مطمئن کر نا بہت ضروری ہے۔جو کمپنیاں گاہک کی چاہت ،ضرورت اور ڈیمانڈ کا خیال رکھتی ہیں،کامیابی ان کا مقدر بنتی ہے۔چونکہ گاہک کی سوچ اور رویہ میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی رہتی ہے، لہذا مارکیٹ میں اپنا شیئر بر قرار رکھنے کے لیے سالانہ بنیادوںپر یا دو تین سالوں میں ایک بارریسر چ کر نا لازم ہے،تاکہ وقتاً فو قتاً گا ہک کی ڈیما نڈ کے بارے پتا لگا سکیں اسی کے مطابق اپنی حکمت عملی تیار کریں ،اور کامیاب تجارت کا ایک نمونہ پیش کریں۔