کن لوگوں کا قابل کٹوتی ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا ٭ جن کے پاس متعلقہ انکم ٹیکس کمشنر کی طرف سے جاری کردہ Exemption Certificate ہو ٭ کمرشل امپورٹر جو امپورٹ شدہ مال فروخت کرے ٭ اگر خریدار 100 فیصد ایکسپورٹ میں استعمال ہونے والے مال کی خریداری کرے ٭ زیرو ریٹڈ سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ Yarn کی خریداری پر ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا ٭ زمین دار سے براہ راست خریداری پر بھی ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا
وہ ٹیکس دہندگان جن کے لیے لازمی ہے کہ وہ ٹیکس کاٹیں، اس کٹوتی کو قومی خزانے میں جمع کرائیں اور ماہانہ statement آنے والے مہینے کی 15تاریخ تک E.File کریں، اگر ان افراد نے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی کی تو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭ اگر ٹیکس کاٹ لیا لیکن بینک میں جمع نہیں کرایا یا ٹیکس کاٹا ہی نہیں، ایسی صورت میں کمشنر انکم ٹیکس دفعہ 161 کے تحت اس ٹیکس کو وصول کرے گا اور دفعہ 205 کے تحت ڈیفالٹ سرچارج بھی وصول کرے گا
٭ اگر کٹوتی کیا گیا ٹیکس 7 دن کے اندر اندر بینک میں جمع نہ کیا گیا تو جتنے دن دیر سے ٹیکس جمع کرایا جائے گا، اس کا دفعہ 205 کے تحت ڈیفالٹ سرچارج وصول کیا جائے گا
٭ اگر زیر دفعہ 165 کا statement قانون کے مطابق دیے گئے وقت پر E.File نہیں کیا یا دیر سے کیا تو جتنے دن تاخیر ہوئی، روزانہ کے حساب سے 2500 کی پینلٹی بھی وصول کی جائے گی
ماہانہ سیلز ٹیکس گوشوارہ فیڈرل بورڈ آف روینیو
وہ تمام اشخاص، خواہ وہ سول پروپرائیٹر ہوں، ایسوسی ایشن آف پرسن / پارٹنر شپ یا لمیٹڈ کمپنی ہوں، اگر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے تحت سیلز ٹیکس ڈیپارٹمنٹ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو میں رجسٹرڈ ہوں، سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے بعد آپ بذریعہ ای میل I.D. اور password وصول کریں گے، اس آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ذریعے FBR کے سیلز ٹیکس والے web portal پر لاگ اِن ہو کر سیلز ٹیکس کے چالان کے آپشن پر کلک کر کے واجب الادا سیلز ٹیکس کا چالان بنایا جائے گا، ادائیگی کے بعد دوبارہ web portal پر لاگ اِن ہو کر سیلز ٹیکس کے ریٹرن یا گوشوارہ کو کلک کر کے مہینے کی 18 تاریخ تک گزشتہ مہینے کا سیلز ٹیکس گوشوارہ STR.7 کے فارم پر E.File کر دیں گے۔
صوبائی سیلز ٹیکس ریٹرن
1973 ء کے آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد خدمات پر سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کو تفویض کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد صرف صوبہ بلوچستان کے علاوہ بقیہ تینوں صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں نے خدمات پر سیلز ٹیکس کا قانون بنا لیا ہے۔
جن خدمات کو صوبائی سیلز ٹیکس کے زمرے میں لایا گیا ہے، اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
یہ تفصیل متعلقہ صوبہ سیلز ٹیکس برائے خدمات سیکنڈ شیڈول میں بھی دی گئی ہیں:
1 ٹیلی کمیونیکیشن سروسز
2 ہوٹل، ریسٹورنٹ، شادی ہال، شادی کے لان، کلب اور کیٹرز
3 ایڈورٹائزنگ
4 پراپرٹی ڈیلر، آٹو موبائیل ڈیلر
5 پراپرٹی ڈوِلپرز
6 لانڈری، ڈرائی کلینرز
7 بینکنگ خدمات
8 وکلاء برادری، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ٹیکس پریکٹشنز، مینجمنٹ کنسلٹنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کنسلٹنس سیکیورٹی مہیا کرنے والے۔
9 کیبل آپریٹر، سرویئر، ٹرمینل آپریٹر، ہیلتھ کیئر سینٹر، مساج سینٹر اور جیم
10 فیومیگشن سروس مہیا کرنے والے، کنسٹرکشن سروس، جینی ٹوریل سروس، میٹٹیئس اور کلیننگ سروس، ٹریکنگ سروس، لیبر اور زمین مہیا کرنے والے، فیشن ڈیزائنر، کال سینٹرز، ٹرانسپورٹر
درج بالا خدمات مہیا کرنے والے افراد اپنی invoice جاری کرتے ہوئے قانون میں دیے گئے ٹیکس ریٹ کے مطابق invoice amount پر سروسز سیلز ٹیکس لگائیں گے، اور ٹیکس کے amount کا چالان بنا کر بینک میں جمع کرائیں گے۔ تمام سیلز ٹیکس چالان بذریعہ web portal بنائے جائیں گے اور سیلز ٹیکس کا ریٹرن بذریعہ web portal پر ہی جمع ہو گا، جو مہینے کی 18 تاریخ تک جمع ہوتے ہیں۔