گاہک کے ساتھ حسن سلوک
- تفصیلات
- محب الرحمن فقہ المعاملات و ایم بی اے، جامعۃ الرشید، کراچی
- مشاہدات: 5374

بزنس چھوٹا ہو یا بڑا، گاہک کے بغیر اس کا تصور نہیں۔ یہ آپ کے بزنس کا ایک اہم اور لازمی جزو ہے۔ جسے آپ کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے۔ کوئی بھی چیز فروخت کرتے ہوئے آپ کے کچھ نئے گاہک ہوتے اور کچھ پرانے۔ یہ گاہک آپ کے کاروبار کے لیے ترقی کا باعث بھی ہو سکتے ہیں اور تنزلی کا سبب بھی۔ یوں گاہک کے ساتھ ڈیل سے لے کر اس کو مطمئن کرنے تک اور گاہکوں کی کمی زیادتی وغیرہ مسائل کسی بھی بزنس کے لیے ایک اہم چیلنج ہے۔