عاریت:استعمال کے لیے چیزلینا
- تفصیلات
- مولانا شیخ نعمان
- مشاہدات: 5464

قواعد،آداب، مسائل
کلیم اور سلیم دونوں دوست ہیں۔ دونوں کا کپڑے کا ہو ل سیل کا کاروبار ہے۔ کلیم اپنے دوست سلیم کو فون کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے ـسامان مارکیٹ لے جانے کے لئے تمہاری لوڈنگ سوزوکی چاہیے ہو گی، میری سوزوکی کام کے لئے گیراج میں کھڑی ہے۔ سلیم کہتا ہے کہ ٹھیک ہے ، آپ کو جب ضرورت ہو لے جائیے گا، آپ کی اپنی ہی گاڑی ہے۔ کلیم گاڑی لے جاتا ہے ۔ تین دن کے استعمال کے بعد سوزوکی واپس کردیتا ہے۔ سلیم گاڑی کی حالت دیکھتا ہے اور دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔