شریعت کے مطابق کاروبار آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے
- تفصیلات
- انٹرویو پینل: عبد المنعم فائز، عمر فاروق راشد، انعام اللہ بھکروی
- مشاہدات: 7662

مولانا مفتی محمد حسان کلیم شہر علم کراچی کا ایک جانا پہچانا نام۔ سبک رفتار و شیریں گفتار۔ مرنجان مرنج طبیعت کے ہمراہ فن پر بھی کامل دستگاہ۔ ان سے ہم کلام ہونا قارئین کی ضرورت ہی نہیں، دل کی ایک کسک بھی تھی۔ زیارت و ملاقات ہوئی تو اپنے تخیلات سے بڑھ کر پایا۔ مفتی محمد حسان کلیم کا شمار پاکستان میں اسلامی بینکنگ پر کام کرنے والے ابتدائی مفتیان کرام میں سے ہوتا ہے۔ جامعہ دارالعلوم کراچی اور سنٹر آف اسلامک اکنامکس کراچی کے مستقل فیکلٹی ممبر ہیں۔