عصر حاضر میں حلال سرٹیفیکیشن کے اداروں کی ضرورت واہمیت
- تفصیلات
- مولانا عارف علی شاہ
- مشاہدات: 5472

حلال سرٹیفیکیشن کے حوالے سے بعض حضرات اس خدشے کا بھی اظہار کرتے ہیں کہ دنیا بھر میں حلال سر ٹیفیکیشن کے لیے قائم کئے گئے اداروں کو دیکھتے ہوئے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ حلال و حرام جیسا اہم ترین شرعی مسئلہ شرعی علوم سے ناواقف اور غیر ماہر لوگوں کے ہاتھوں میں دیا جا رہا ہے اور دیگر فنی وسائنسی ماہرین کے ساتھ شرعی ماہرین کو شامل نہیں کیا جاتا۔جس کی وجہ سے نہ صرف یہ اہم مسئلہ بلکہ آہستہ آہستہ پورا دینی نظام غیر علما کے ہاتھ میں جانے کا خطرہ ہے جس کے خطرناک نتائج کا تصور ہر آدمی کر سکتا ہے۔