تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو
- تفصیلات
- عبدالمنعم فائز
- مشاہدات: 7949

دنیا ایک نئی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ عالمی سیاست میں نئے اتحاد بن رہے ہیں۔ اسی عالمی جنگ نے آج یہ دن دکھایا ہے کہ صرف ایک سال میں تیل کی قیمتیں 110 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر صرف 50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ اس جنگ کے کئی کھلاڑی ہیں۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک اپنی پیداوار کم نہیں کررہے تاکہ ایران، عراقی تیل پر قابض داعش اور روس کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچے۔ سعودی عرب اپنی جگہ مطمئن ہے کہ وہ کئی سال تک تیل کی کم قیمتوں کا سامنا کرسکتا ہے۔