ایک مثالی منیجر ایسا ہوتا ہے

ونسٹن چرچل سے کون شخص واقف نہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران وہ برطانیہ کے وزیر اعظم رہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ وہ بیسویں صدی میں جنگ کے دوران ملک کی قیادت سنبھالنے والے دنیا کے سب سے بڑے لیڈر تھے۔ ان کا کارنامہ صرف یہی نہیں تھا کہ ہٹلر جیسے طاقت کے دیو کو خاک چاٹنے پر مجبور کیا بلکہ وہ بہت بڑے ادیب اور قلم کار بھی تھے۔ انہیں ادب میں نوبل انعام سے بھی نوازا گیا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

بزنس میٹنگ

اہمیت، ناکامی کی وجوہات، کامیابی کے گُر کسی مسئلے کو حل کرنے یا کوئی ہدف حاصل کرنے کے لیے مخصوص لوگوں کے جمع ہونے کا نام میٹنگ ہے۔ اگر وہ مسئلہ تجارت سے متعلق ہو، مثلاً: کمپنی کی پیداوار کی فروخت کے لیے ہو، خام مال (Raw Material) کی خریداری سے متعلق ہو یا مارکیٹ میں آنے والے نئے حریف (competitor) سے مقابلہ کرنے سے متعلق ہو، تو اس طرح کے مسائل کے حل کے لیے مینجمنٹ، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور پریذیڈنٹ وغیرہ کے جمع ہونے کا نام ’’بزنس میٹنگ‘‘ ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

ملازمین کو تربیت کیسے دیں؟

چند بنیادی اصول کسی بھی کمپنی کی ترقی کا انحصار اس میں کام کرنے والے ملازمین پر ہوتا ہے۔ اگر ملازمین اچھے طریقے سے اپنا کام سر انجام دیں تو ملازمین اور کمپنی دونوں کی ترقی ہو گی۔ ملازمین کی تربیت اور ٹریننگ اس میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ مسلسل تربیت ملازمین کو رفتہ رفتہ پروفیشنل بنا دیتی ہے۔ آئیے! ملازمین کو دی جانے والی تربیت کا ایک فنی اور تجرباتی مطالعہ کرتے ہیں۔ پہلے ٹریننگ کی مختلف اقسام سمجھ لیں:

مزید پڑھیے۔۔۔

ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ

تعارف جب بھی کوئی کاروباری شخص کوئی انوکھی یا منفرد شے بناتا ہے یا کوئی سروس (Service) مارکیٹ میں لاتا ہے تاکہ اُسے مارکیٹ میں بیچ کر منافع کما سکے تو ساتھ ہی اسے یہ خدشہ بھی لاحق رہتا ہے کہ اُس کے نام سے کوئی اور شخص اسی Goods کی کاپی کر کے کاروبار نہ شروع کر دے، کیونکہ اس طرح وہ کاروباری آدمی اصل مالک کی شہرت (Goodwill) اور Reputation کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا کاروبار بھی متاثر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

کاروباری مشکلات کا حل

ہر کاروباری شخص کو اپنی کاروباری زندگی میں وقت بر وقت متعدد اور مختلف نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں بعض اوقات شدید ذہنی دباؤ اور مایوسی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے یہ چیز کاروبار کے تسلسل پر اثر انداز ہونے کے ساتھ بعض مرتبہ نفسیاتی اور سماجی بیماریوں اور برائیوں کا سبب بھی بنتی ہے۔ ذیل میں مشکلات کے حل کے حوالے سے کچھ تدابیر کا تذکرہ کیا جاتا ہے، جن کے ذریعے ایک پُرسکون اور کامیاب کاروباری زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

ملازم کیا چاہتے ہیں؟

ملازم کیا چاہتے ہیں؟ چند ایسے پہلو جو ہر ادارے اور کمپنی کو کامیاب بناتے ہیں وہ کرشماتی صلاحیتوں کا مالک تھا۔ کمپنی کا ہر گزرتا دن تباہی کے قریب کرتا جارہا تھا۔ لوگ خزاں رسیدہ پتوں کی طرح یکے بعد دیگریکمپنی چھوڑ چھوڑ جارہے تھے۔ مگر پھر وہ کرشماتی صلاحیتوں کا نوجوان میسر آیا۔ بازی پلٹ گئی۔ تباہی نے یوٹرن لیا اور خوشحالی کی منزلیں طے ہونے لگیں۔ کمپنی مہینوں کا سفر دنوں میں طے کرنے لگی۔ ہیومن ریسورس کے ماہرین کہتے ہیں کہ ہارپ کلر نے ثابت کردکھایا کہ محنت، لگن اور کوشش ناممکن کو بھی ممکن بنادیتی ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔