کاروباری حریف سے کیسے نمٹا جائے؟
- تفصیلات
- عبداللہ احمد
- مشاہدات: 3979

کاروباری مقابلہ کیا ہے؟ اور کاروباری حریف کون ہوتا ہے؟ نیز کاروباری حریف سے نمٹنے کا طریقہ کیا ہوگا؟ آئیے! سمجھتے ہیں۔
کاروباری اداروں میں ایسا مقابلہ، جس میں دو یا اس سے زیادہ ادارے بیک وقت ایک ہی ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ عمدہ معیار، بہترین خدمات اور رعایتی قیمتوں کی پیشکش کرکے اپنی فروخت بڑھانا یا نفع میں اضافہ کرنا۔ جس مقام پر مارکیٹ آزادانہ طور پر کام کرے، وہاں مقابلہ (competition) کے ذریعے ہی رسد اور طلب (supply and demand)میں توازن پیدا کیا جاسکتا ہے۔